نیند کو بہت ساری انسانی بیماریوں کے علاج کے لیے بہترین دوا کہا جاتا ہے ، لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ضرورت سے زیادہ سوتے ہیں انہیں اسٹروک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ میڈکل جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ایسے امکانات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر میں روازنہ 90 منٹ سوتے ہیں، ان میں اسٹروک خطرہ روزانہ 30 منٹ سونے والے افراد سے 25 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت نو گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے تھے ان لوگوں کے مقابلے میں جو رات میں سات گھنٹے سوتے ہیں ان کو اسٹروک ہونے کا خطرہ 23 فیصد بڑھ جاتا ہے۔