ETV Bharat / bharat

سیلم پوراورجعفرآباد تشدد کے معاملے میں چھ افراد گرفتار - شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف مظاہرے

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف مظاہرے کے دوران سیلم پور، جعفرآباد اور برج پوری میں رونما ہوئے تشدد کے معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Six people arrested in Salempur and Jaffarabad violence cases
سیلم پوراورجعفرآباد تشدد کے معاملے میں چھ افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Dec 18, 2019, 8:44 PM IST

شمال مشرقی ضلع پولیس کے ایک سینئر افسر نے يو این آئی کو بتایا کہ سیلم پور جعفرآباد تشدد معاملے میں پانچ افراد اور برج پوری تشدد معاملے میں ایک گرفتاری ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ کے مجرمانہ ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

پولیس نے تشدد بھڑکانے، توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری کام میں خلل ڈالنے کے معاملات میں الگ الگ تھانوں میں تین ایف آئی آر درج کئے ہیں ۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔ پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے دہلی میٹرو ریل سروس کے ویلکم، جعفرآباد، موج پور، بابرپور، سیلم پور، گوكل پور، شیووهار اور جوہری انکلیو کے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی گیٹ بند کرنے پڑے ۔

بعد میں سیلم پور کے تمام داخلی اور خارجی دروازہ کھول دیے گئے ۔

دہلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد میں دو بجے مظاہرہ کیا جانا تھا ۔ مظاہرین بعد دوپہر ایک بجے سے جمع ہونے لگے اور وہ سیلم پور کی جانب بڑھے ۔
مزید پڑھیں : شہری ترمیمی ایکٹ پر روک لگانے سے انکار

مقامی افراد کے مطابق 'شروع میں کار مظاہرہ پرامن تھا لیکن یہ اچانک پر تشدد ہو گیا ۔ پولیس نے بعد میں مظاہرین کو منتشر کر دیا۔پر تشدد مظاہرے کو مد نظر رکھتے ہوئے دہلی ٹریفک پولیس نے سیلم پور سے جعفرآباد جانے والے 66 روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی'۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پر تشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے اور کوئی گولی نہیں چلائی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ حالات اب قابومیں ہیں ۔

Last Updated : Dec 18, 2019, 8:44 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.