اندور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روچی وردھن مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ' پولیس کی کرائم برانچ نے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کے پاس سے ایک کروڑ ایک لاکھ سے زائد پرانے روپے برآمد کیے گئے ہیں، یہ سبھی 500 اور 1000 روپے کے نوٹ ہیں، جو چلن سے باہر ہو چکے ہیں'۔
اطلاعات کے مطابق پرانے نوٹ جو چلن سے باہر ہوچکے ہیں انہیں ملک سے باہر بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان جیسے ممالک میں بھیجا جاتا ہے، ان ملکوں میں بھارتی پالیسی کے مطابق ان پرانے نوٹوں کو بھارتی حکومت کو واپس بھیج دیا جاتا ہے'۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چھ شخصیات میں سے چار کا تعلق اڈیشہ سے ہے، جبکہ دو کا تعلق گوالیار سے ہے۔ انہیں اندور میں پرانے نوٹوں کے لیے بلایا گیا تھا اور اب پولیس کو بلانے والے شخص کی تلاش ہے'۔