کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ملک بھر میں جاری ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت گذشتہ چھ دنوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے معلومات فراہم کی کہ جمعہ کی صبح 7 بجے تک ملک بھر میں 10،43،534 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگا جا چکا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،35،050 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چھ دنوں میں لداخ میں سب سے کم 240 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگا ہے جبکہ سب سے زیادہ 1،38،807 لوگوں کو کرناٹک میں ٹیکہ لگا یا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کسانوں کے مسائل پر حکومت کی خاموشی خطرناک: سونیا گاندھی
وزارت کے مطابق ملک میں کورونا کے برٹین ویریئینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔