ETV Bharat / bharat

جے این یو حملے میں ملوث خاتون کی شناخت

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 3:35 PM IST

پانچ جنوری کی شام جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابر متی پریار اور مانڈوی ہاسٹل کے طلبا وطالبات پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی تھی اور کچھ نقاب پوش حملہ آور طلبا و طالبات پر حملہ کر دیے تھے۔

جے این یو حملے میں ملوث خاتون
جے این یو حملے میں ملوث خاتون

اس تشدد میں ایک نقاب پوش خاتون بھی اپنے ہاتھوں میں لاٹھی لیے طلبا پر حملہ کرتے دیکھی گئی تھی۔ جس کی پولیس نے شناخت کر لی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق تشدد میں شامل یہ خاتون دہلی یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔ اب پولیس ان سبھی طلبا سے پوچھ گجھ کرے گی جو جے این یو تشدد میں شامل تھے۔

گزشتہ دنوں دہلی پولیس نے جے این یو طلبا یونین کی صدر آئشی گھوش کے علاوہ اے بی وی پی کے دو کارکن سمیت کل نو لوگوں کے نام عام کیے تھے، اور جے این یو حملے میں ان کے شامل ہونے کی بات کہی تھی۔

جے این یو حملے میں ملوث خاتون کی شناخت

اب دہلی پولیس نےاس سلسلے میں 37 طلبا کو بھی طلب کیا ہے جن کا تعلق سماجی ویب سائٹ وہاٹس ایپ کے گروپ 'یونیٹی اگینسٹ لیفٹ' سے ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پولیس اس سلسلے میں اب تک طلبا، یونیورسٹی کے اساتذہ اور وارڈن سمیت متعدد لوگوں سے پوچھ گجھ کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ جے این یو میں ہاسٹل کی فیس میں ہوئے اضافے کو لے کر طلبا گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کررہے ہیں اسی دوران احتجاجی طلبا نے یکم جنوری کو شروع ہوئے سرمائی سمسٹر رجسٹریشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے، اسی دوران رجسٹریشن کے آخری دن کیمپس میں طلبا کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد یونیورسٹی کے احاطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.