ETV Bharat / bharat

ناگالینڈ کا واحد کورونا مریض صحتیاب - single nagaland corona patient cured in gouhati hospital

کورونا وائرس سے متاثر ناگالینڈ کا واحد مریض ٹھیک ہوگیا ہے۔ کورونا جانچ رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

ناگالینڈ کا واحد کورونا مریض صحتیاب
ناگالینڈ کا واحد کورونا مریض صحتیاب
author img

By

Published : May 1, 2020, 11:42 PM IST

آسام کے گوہاٹی میں داخل ناگالینڈ کے کورونا وائرس سے متاثرہ واحد مریض کے ٹھیک ہونے اور اس کی کورونا جانچ رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

آسام کے وزیر صحت ہمتا بسوا شرما نے کہا گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) سے مریض کو چھٹی دے دی۔ ٹھیک ہوئے مریض کو اگلے 14 دنوں کے لئے كوارنٹین میں رکھا جائے گا اورآسام حکومت نے اس کی نگرانی کے لئے ڈاکٹرز کا نظم بھی کیاہے۔

کورونا سے ٹھیک ہوا مریض دراصل 12 اپریل کو ناگالینڈ کے دیماپور سے جی ایم سی ایچ پہنچا تھا۔ جہاں کورونا جانچ میں وہ مثبت پایا گیا تھا۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ اسے جب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تب اس کی طبیعت خراب تھی لیکن اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.