ملک میں کورونا وائرس دن بہ دن سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 48 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وبا سے 705 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 32 ہزار 63 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 522 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے اب تک 8 لاکھ 85 ہزار 577 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 32 ہزار 63 افراد کی موت ہوئی ہے،
فی الحال ملک میں 4 لاکھ 67 ہزار 882 فعال کیسز ہیں۔