نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے مشہور پلے بیک سنگر سی پی بالا سبرمنیم کے انتقال پر اظہارغم کیا ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ' مسٹر ایس پی بالاسبرمنیم کی بدقسمت موت سے ہماری ثقافتی دنیا کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ پورے ملک میں مقبول ان کی سریلی آواز اورموسیقی نے لوگوں کو دہائیوں تک لطف اندوز کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان اورمداحوں کے تئیں میری تعزیت۔اوم شانتی۔
کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے پانچ اگست کو انہیں چنئی کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ 74 سال کے تھے۔