دنیا کی سرخیل امریکی ٹکنالوجی کمپنی سلور لیک نے بدھ کے روز مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں ساڑھے سات ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
یہ سودا آر آر وی ایل میں کمپنی کے لیے 4.21 لاکھ کروڑ روپے کی ایکوئٹی ویلیوشن پر ہوا۔ آر آر وی ایل میں سرمایہ کاری کے لیے سلور لیک کو 1.75 فیصد حصہ د اری ملے گی۔
اس سے قبل سلور لیک نے مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ جیو پلیٹ فارم میں سلور لیک نے رواں برس کے شروع میں 1.35 ارب ڈالر یعنی 10 ہزار 200 کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی۔
آر آر وی ایل میں سلور لیک کی سرمایہ کاری اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بھارت میں کمپنی کے خوردہ سیکٹر میں ٹکنالوجی کے توسط سے بغیر کسی تنازع کے تبدیلی کی رہنمائی کرے گی۔
سلورلیک کی یہ سرمایہ کاری ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی ٹکنالوجی اور صارفین کی کاروباری صلاحیتوں، ماڈل اور طویل المدتی ترقیاتی امکانات کو مزید گہرا کرتا ہے۔