ETV Bharat / bharat

سکم: کورونا انفیکشن کے 36 نئے معاملے - 36 new cases of corona infection in sikkim

سکم میں کورونا وائرس انفیکشن کے 36 نئے معاملے سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔

corona infection
corona infection
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 3:20 PM IST

ملک میں پھنسے ہوئے لوگوں کے واپس لوٹنے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے اچانک تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

سکم کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پوپیپما شیرنگ بھوٹیا نے کہا کہ 'ہم نے جمعہ کو 60 مشتبہ نمونوں کی جانچ کی جس میں 36 پازیٹیو پائے گے۔ یہ جانچ ایس ٹی این ایم اسپتال کی کووڈ۔ 19 لیباریٹری میں کی گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے باہر سے واپس آئے 412 لوگوں کی پہلے جانچ کی تھی جس میں 14 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان میں 11 خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ سب سے کم عمر مریض سوا دو برس کا ہے۔'

نئے معاملے سامنے آنے کے بعد سکم میں اب 60 ایکٹیو معاملے ہیں جن میں سے 10 کا پہلے سے ہی علاج چل رہا ہے۔

واضح ہو کہ ریاست میں اس بیماری سے تین لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ سبھی مریضوں کو علاج کے لئے ایس ٹی این ایم اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.