ETV Bharat / bharat

سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری، کورونا رپورٹ منفی - ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے اطیمنان کا ظاہر کیا ہے۔

سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری، کورونا رپورٹ منفی

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 1:51 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ان کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ شب کھانے میں پھول دیا گیا تھا، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد سورو گنگولی کی صحت پر کیا تبدیلی آ رہی ہے، اس پر گہری نظر رکھی گئی تھی لیکن ان کی صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا۔

ڈاکٹروں کے مطابق 'سورو گنگولی کے ایک بلاکیج کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔ آج شام تک مزید دو بلاکیج کے لیے اینجوپلاسٹی کی جائے گی، اس کے بعد ہی سورو گنگولی کی صحت پر واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔'

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی فی الحال خطرے سے پوری طرح باہر ہیں، یہ سب صحیح وقت پر نرسنگ ہوم میں داخل کرانے کے سبب ہوا ہے، ان کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے، یہ سب سے اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، زیراعلی ممتا بنرجی نے ہسپتال میں پہنچ کر سورو گنگولی کی عیادت کی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔'

وزیر داخلہ امت شاہ نے بیوی ڈونا گنگولی کو فون کرکے سورو گنگولی کی حالت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی، گورنر جگدیپ دھنکر بھی سورو گنگولی کی عیادت کرنے کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.