ETV Bharat / bharat

ارجن ایوارڈ یافتہ شوکیندر بھی کسان کی حمایت میں - shokendra in support of farmers

ارجن ایوارڈ جیتنے والے شوکیندر تومر نے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ اور پنجاب کے کھلاڑی طرح اپنے ایوارڈ واپس کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو اس پر سوچنا پڑے گا۔

ارجن ایوارڈ یافتہ شوکیندر بھی کسان کی حمایت میں

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:24 AM IST

ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان شوکیندر تومر نے بھی کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ بھی ارجن ایوارڈ واپسی کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان شوکندر تومر نے کہا کہ یہ مسئلہ غیر سیاسی ہے۔ ہریانہ اور پنجاب کے سارے کھلاڑی کسان کی حمایت میں آئے ہیں، ان سب کا تعلق زراعت سے ہے۔ تمام کسانوں کے بچے ہیں، کوئی بھی خوش ہو کر ایوارڈ نیلام نہیں کرتا ہے۔

ارجن ایوارڈ یافتہ شوکیندر بھی کسان کی حمایت میں

ان کہنا تھا کہ سخت محنت اور مشقت کے بعد لوگوں کو ایوارڈ ملتا ہے جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں، اگر وہ اسے واپس کرنے کی بات کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں بھی کسان کا بچہ ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم حکومت سے استکبار کو ترک کرنے اور کسانوں کی سننے کی درخواست کر رہے ہیں۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو پھر ہریانہ اور پنجاب کے کھلاڑیوں کی طرح اپنے ایوارڈ واپس کرنے پر غور کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.