ETV Bharat / bharat

'مودی چوکیدار مہم میں نہ پھنسیں'

author img

By

Published : Mar 21, 2019, 8:16 PM IST

وزیراعظم اور پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے ہولی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور ان پر طنز کیا۔

شتروگھن سنہا

انہوں نے کہا کہ'چوکیداروں سے خطاب کرنے سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے'۔

سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ' سر جی آپ کو ہولی کی نیک خواہشات، ایک بار پھر میں انکسار اور اِستَقلال کے ساتھ یاد دلاؤں گا کہ ’چوکیدار‘ مہم میں مت پھنسیے'۔ چوکیدار کے معاملے پر آپ جتنا دفاع کریں گے، یہ بات ملک کو بے جواب، سوالات اور رفائل ڈیل کی اتنی ہی زیادہ یاد دلائےگا۔ ان کے بارے میں لوگ جاننے کے لیے بے چین ہیں'۔

  • Since you still are our Hon'ble PM of the Nation, I'm still with you...
    However, wishing you lots of love, luck, best wishes & of course a very colourful Holi to you & through you the entire Nation. Jai Hind!

    — Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) March 21, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Since you still are our Hon'ble PM of the Nation, I'm still with you...
However, wishing you lots of love, luck, best wishes & of course a very colourful Holi to you & through you the entire Nation. Jai Hind!

— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) March 21, 2019

انہوں نے لکھا کہ' ویسے سر آپ نے اچانک بغیر کسی تیاری اور بے توجہی کے 'موڈ'میں ملک کے چوکیداروں کو خطاب کیا (نام نہاد 25 لاکھ ... نہیں پتہ کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد کیا ہے، 21 لاکھ کیوں نہیں، 2.5 لاکھ کیوں نہیں؟) ۔ ہوسکتا ہے کہ یہ بات ان لوگوں اور چوکیداروں کے گلے نہ اترے، جن کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔ ان میں سے زیادہ تر خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرتےہیں'۔

شتروگھن سنہا نے ایک دیگر ٹویٹمیں لکھا کہ ' ویسے بھی سر، یہ اہم نہیں ہے کہ آپ نے لاکھوں یا کروڑوں چوکیداروں کو خطاب کیا، 'آپ کی بھاشن بازی' (بہت کھوکھلی، کنٹینٹ کافقدان) بھی اہم نہیں ہے۔ جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان کی حالت بہتر بنائی جائے'۔ ان کا طرز زندگی بہتر ہو، وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، انہیں بہتر اور باقاعدگی سے تنخواہ ملے'۔

آخری ٹویٹمیں انہوں نے کہا کہ 'چونکہ آپ اب بھی ملک کے وزیراعظم ہیں، اس لیے میں اب بھی آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔۔ بہرحال آپ کو بہت سارا پیار اور نیک خواہشات۔ آپ کی ہولی رنگوں بھری اور اور آپ کے ذریعہ پورے ملک کی ہولی رنگوں بھری ہو، ' جے ہند'۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی دنوں سے شتروگھن سنہا بی جے پی میں رہتے ہوئے پارٹی کے خلاف بیانات جاری کرتے رہے۔ شتروگھنسنہا کئی موقعوں پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئے ہیں اور اب قیاس لگایا جارہا ہے کہ پٹنہ صاحب کی سیٹ مہا گٹھ بندھن کی پارٹیوں راشٹریہ جنتادل اور کانگریس میں سے جس کے حصے میں جائے گی، اسی پارٹی کی جانب سے وہ اس سیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.