ETV Bharat / bharat

پلوامہ حملہ پر ششی تھرور کا بی جے پی پر جوابی حملہ - پلوامہ حملہ

گذشتہ سال ہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر سوال اٹھانے کے تعلق سے بی جے پی نے کانگریس پارٹی سے معاف مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جسے ششی تھرور نے مسترد کردیا۔

Shashi Tharoor hits back at BJP on Pulwama
پلوامہ حملہ پر ششی تھرور کا بی جے پی پر پلٹ وار
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:38 PM IST

پلوامہ حملہ کے بعد کانگریس کی جانب سے حکومت پر سوال اٹھائے گئے تھے جبکہ بی جے پی نے کانگریس سے اس سلسلہ میں معافی کا مطالبہ کیا ہے جس پر ششی تھرور نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’میں ابھی بھی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ کانگریس کو کس بات کی اور کس کےلیے معافی مانگنی چاہئے؟ اس توقع کےلیے کہ حکومت ہمارے فوجیوں کو محفوظ رکھے گی؟ قومی سانحہ پر سیاست نہ کرنے کےلیے؟ یا ہمارے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کےلیے؟

Shashi Tharoor hits back at BJP on Pulwama
پلوامہ حملہ پر ششی تھرور کا بی جے پی پر پلٹ وار

پاکستان میں وفاقی حکومت کے وزیر فواد چودھری نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ پلوامہ حملہ، عمران خان حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستانی وزیر کے بیان کے بعد بی جے پی نے کانگریس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ بی جے پی کا ماننا ہے کہ پلوامہ حملہ کو کانگریس نے حکومت کی سازش قرار دیا تھا۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ’پلوامہ حملہ کی ذمہ داری پاکستان نے قبول کرلی ہے تاہم اب سازش کی بات کرنے والوں کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی آج گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ملک کبھی بھول نہیں سکتا جب بیٹوں کے جانے سے پورا ملک غمگین تھا تب کچھ لوگ اس غم میں شامل نہیں ہوئے تھے اور وہ پلوامہ حملے میں اپنا سیاسی فائدہ دیکھ رہے تھے‘۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ ’ گزشتہ دنوں پڑوسی ملک سے جو خبریں آئی ہیں، جس طرح سے وہاں کی پارلیمنٹ میں اعتراف کیا گیا، اس نے ان لوگوں کے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ اپنے سیاسی فائدے کے لیے یہ لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں پلوامہ حملہ اس کی بڑی مثال ہے‘۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں 14 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا، جس میں 40 جوان ہلاک ہوئے تھے۔اس حادثے کے بعد سے بھارت میں ایک ہنگامہ بپا تھا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.