ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں مہا اگھاڑی اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں - Chief Minister uddhav Thackeray

مہاراشٹر میں حکمراں جماعتوں شیو سینا اور این سی پی کے مابین تعطل کی خبروں کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ تینوں جماعتیں (شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس) مل کر کام کر رہی ہیں۔

مہاراشٹر میں مہاانگھاڑی اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں

author img

By

Published : May 26, 2020, 2:02 PM IST

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد ، پوار نے کہا کہ اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر سے ملاقات ایک رسمی تھی۔

پوار نے کہا کہ وہ کانگریس اور شیوسینا کے ساتھ اپنے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، ایک نجی چینل کے انٹر ویو میں پوار نے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، 'فڑنویس خواہ مخواہ پریشان ہو رہے ہیں، وہ حکومت گرانے کے خواہشمند ہیں، لیکن مہاراشٹر کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تمام ایم ایل ایز ہمارے ساتھ ہیں، اس باراگر ایم ایل ایزتوڑنے کی کوشش کی تو عوام پیٹے گی'۔

پوار نے گورنر کے ساتھ اپنی ملاقات کو رسمی بتاتاے ہوئے کہا کہ گورنر نے کورونا وائرس یا سیاست کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اور ادھوو میئروں کے بنگلوں پر باقاعدگی سے ملتے ہیں، اس بار ماتوشری میں ملنے کا فیصلہ کیا گیا، اور ادھو کے ساتھ ریاست ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق غور وفکر کرنے کے لیے ایک میٹنگ ہوئی۔

اس سے قبل پیر کی شام وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے سپریمو شرد پوار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا تھا کہ حکومت مضبوط ہے، فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔

راوت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے 'شرد پوار اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ شام ماتوشری میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان قریب ڈیڑھ گھنٹے تک گفتگو ہوئی، اگر کوئی حکومت کے استحکام کو لے کر خبریں پھیلا رہا ہے تو یہ ان کے پیٹ کا درد ہے، حکومت مضبوط ہے، فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جئے مہاراشٹر'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.