ETV Bharat / bharat

اناؤ کیس: 'ملزمین کو بروقت سزا دی جاتی تو ایسا نہیں ہوتا'

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اناؤ میں جنسی زیادتی کی شکایت درج کرانے پر ایک لڑکی کو نذر آتش کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 7:24 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار

شرد پوار نے مرکزی وزارت داخلہ سے اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ 'اگر ملزمین کو بروقت سزا دی جاتی تو آج یہ واقعہ پیش نہیں آتا۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے بھی یوگی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے شہر اناؤ میں ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کی شکایت درج کرانے پر زندہ جلانے کا واقعہ پیش آیا۔

جب متاثرہ جنسی زیادتی کے مقدمے کے کام کے سلسلے میں رائے بریلی جا رہی تھی، اس دوران پانچ لوگوں نے اس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ اس حادثے میں متاثرہ شدید طور پر جل گئی ہیں۔

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شیوم تری ویدی نے ضمانت پر باہر آنے کے بعد یہ جرم کیا ہے۔ اس سلسلے میں دیگر چار ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ملزمین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی متاثرہ کے علاج کا مکمل خرچ حکومت نے برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.