ETV Bharat / bharat

'امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا'

شاہین باغ خاتون مظاہرین نے میڈیا میں آنے والی ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ خواتین مظاہرین نے ابھی تک وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں: شاہین باغ مظاہرین

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 10:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST

انہوں نے کہا کہ' اس سلسلے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ خاتون مظاہرین اور انتظام و انصرام دیکھنے والوں میں سے محترمہ ملکہ خاں اور نصرت آراء نے بتایا کہ امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور رات میں ہونے والی میٹنگ میں یہ طے کیاگیا تھا کہ اگر حکومت کو اس سلسلے میں بات کرنی ہے کہ وہ شاہین باغ آئے اور اوپن فرنٹ پر آکر بات کرے۔'

انہوں نے کہاکہ ہم لوگ کسی سے ملنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن پہلے اس کا خاکہ تیار ہونا چاہیے اور حکومت کو شاہین باغ میں آکر مظاہرین سے بات کرنی چاہیے جو اب تک کا طریقہ رہا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ میڈیا میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ یہاں کی کچھ خواتین امت شاہ سے ملنے والی ہیں جب کہ ایسا اب تک کچھ طے نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی ملنے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا کے ایک حلقے میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والی خواتین میں سے کچھ نے امت شاہ سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درین اثناء ایک خبر رساں ادارے نے وزات داخلہ کے ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا کہ شاہین باغ خاتون مظاہرین کو ملنے کوئی وقت نہیں دیا گیا ہے۔ جیسا کہ میڈیا میں شاہین باغ خواتین کا سی اے اے کے سلسلے میں ملنے کا دو بجے کا وقت بتایا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.