سبھاش چندر بوس کی شہادت 8 اگست سنہ 1945ء کو ہوئی تھی اور آج ان کی برسی ہے۔ ان کی برسی کو یوم شہادت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سبھاش چندر بوس کے یوم شہادت پر چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی ریٹائڑڈ ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ آزادی کی لڑائی سبھی طبقے کے افراد نے مل جل کر لڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سبھی طبقات کے لوگ آپس میں متحد ہوکر اتحاد کے ساتھ آزادی کی جنگ میں مصروف تھے، لیکن موجودہ دور میں حالات میں تبدیلی آ گئی ہے اور لوگ آپس میں مذہب کے نام پر لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل صرف بھارت اور آزادی کے نام پر کام کیا جاتا تھا، لیکن اب لوگ پارٹی لائن اور مذہب کے نام پر نا اتفاقی پیدا کر رہے ہیں، جو نہیں ہونا چاہیے۔