واشنگٹن میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا’’ شاہ سلمان نے ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کو امریکہ کی متعلقہ ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے اس خوفناک حملے کی تحقیقات میں مدد مل سکے‘‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایک ’ٹرینی پائلٹ‘ نے فلوریڈا میں واقع بحریہ کے اڈے پر خود کو گولی مارنے سے پہلے تین افراد کا فائرنگ کر قتل کر دیا تھا ۔
اس واقعہ میں کم از کم سات دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔شاہ سلمان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔