ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش میں یتیم بچی کا جنسی استحصال - وشاکھا پٹنم میں عصمت دری

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو گھر پر چھوڑ کر اس کے دادا اور دادی صبح کھیتوں میں کام کے لیے چلے جاتے اور شام میں ہی واپس ہوتے ہیں۔

آندھر پردیش میں یتیم نابالغ کا جنسی استحصال

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 2:18 PM IST

یتیم بچی کا جنسی استحصال اور اسے حاملہ بنانے کاآندھرا پردیش میں دلدوز واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد وشاکھاپٹنم کے عوام میں برہمی پائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ ضلع کے یلامنچلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، ایک ہفتہ پہلے اس لڑکی کے دادا اور دادی کی طعبیت خراب ہونے پر اس کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد کہا کہ یہ 15برس کی یہ بچی چھ ماہ کی حاملہ ہے۔

بعد ازاں متاثرہ کے ساتھ اس کے دادا دادی نے پولیس میں شکایت کی، اس لڑکی کے والدین کی موت چند برس قبل صحت کی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی تب ہی سے وہ اپنے دادا دادی کے ساتھ مقیم تھی جو پیشہ سے کسان ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو گھر پر چھوڑ کر اس کے دادا اور دادی صبح کھیتوں میں کام کے لیے چلے جاتے اور شام میں واپس ہوتے۔

لڑکی کو تنہا پاکر اسی علاقہ کے بعض نوجوانوں نے اس سے دوستی کرلی اور کئی ماہ تک اس کا جنسی استحصال کیا، اس کا انکشاف کرنے پر اس کو سنگین عواقب کا انتباہ دیاگیا۔

دو دن پہلے ہی پتہ چلا کہ لڑکی چھ ماہ کی حاملہ ہے، پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.