فلپائن کے صوبہ ڈاواؤ ڈیل سور میں ہفتہ کے روز زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ فلپائن جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 2.16 بجے شہر کبلہ وان کے جنوب مشرق میں 11 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔
انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے بانسالان اور میگسیسے میں بھی محسوس کیے گئے۔