ETV Bharat / bharat

ژالہ باری سے کسانوں اور باغبانوں کو بھاری نقصان

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 11:52 PM IST

کورونا بحران کے درمیان بے موسم ہوئی بارش میں کسانوں اور باغبانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ژالہ باری سے کسانوں اور باغبانوں کو بھاری نقصان
ژالہ باری سے کسانوں اور باغبانوں کو بھاری نقصان

شملہ: ہماچل پردیش میں کورونا بحران کے درمیان بے موسم ہوئی بارش نے کسانوں اور باغبانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے سبب سیب، گندم سمیت پھل دار پودوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ضلع شملہ سمیت ریاست کے دیگر سیب پیداواری علاقوں میں ژالہ باری سے سیب، فلاورنگ اور دیگر گٹھلی دار پھل جھڑ گئے ہیں۔ شملہ سے ملحق کفری اور ٹھیوگ کے علاوہ سرمور ضلع کے کئی علاقوں میں بھاری اولے گرے۔ اپرشملہ میں بھی کچھ جگہوں پر تیز ژالہ باری سے سیب کے علاوہ آڑو، ناشپاتی وغیرہ پھل دار پودوں کے پھول بھی زمین پرڈھیر ہو گئے۔

بے موسمی بارش۔ ژالہ باری سے میدانی علاقوں کے کھیتوں میں کھڑی گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ بہت سے مقامات میں گندم کی فصل گر گئی ہے ۔ اس سے کسانوں کو خاصا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پکنے کو تیار فصل پر موسم کی مار نے کسانوں کی فکر بڑھا دی ہے۔

موسمیات مرکز شملہ کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے میدانی اور درمیانی اونچائی والے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اونچی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی خدشہ ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.