ETV Bharat / bharat

سیٹو نے ریلوے کی نجکاری کی مخالفت کی - ریلوے نیٹورک کی نجکاری

مزدوروں کے سینٹرل آرگنائزیشن سینٹر فار ٹریڈ یونینس-سیٹو نے بھارتی ریلوے کی نجکاری کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف جد و جہد کی جائے گی۔

Seto opposed the privatization of the railways
سیٹو نے ریلوے کی نجکاری کی مخالفت کی
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:34 PM IST

سیٹو کے جنرل سکریٹری تپن سین نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ مزدور تنظیموں نے ریلوے نیٹورک کی نجکاری کرنے کی سرکاری کوششوں کی سخت مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی جائیداد نجی ہاتھوں میں سونپ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں مودی حکومت نجکاری کرنے کے ایجنڈے کو تیزی سے نافذ کررہی ہے اور سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

حکومت نے کل 109 ریلوے راستوں پر ریل گاڑیوں چلانے کے لئے نجی کمپنیوں سے درخواستیں مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نجکاری کی آڑ میں قوم مخالف سرگرمیوں کو انجام دے رہی ہے۔

سین نے کہا کہ بھارتی ریلوے قوم کا فخر اور جائیداد ہے اور مودی حکومت اسے بیچ رہی ہے۔ انہوں نے ریلوے کی نجکاری کی کوشش سے 30000 کروڑ روپے ملنے کی حکومت کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑےگا۔ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے اور ریلوے کی آمدنی گھٹ جائےگی۔

انہوں نے ریلوے مزدور تنظیموں سے حکومت کے اس قدم کی سخت مخالفت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو ہر قیمت پر ناکام کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.