ETV Bharat / bharat

راہل کی 50 ویں سالگرہ: مہاراشٹر میں 'ہفتۂ خدمت' کا اہتمام

کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی 19 جون کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹر یوتھ کانگریس نے جمعہ سے 'ہفتۂ خدمت' کا اعلان کیا ہے۔

service week' by cong to mark rahul's 50th birthday in maharashtra
راہول کی 50 ویں سالگرہ: مہاراشٹر میں 'ہفتۂ خدمت' کا اہتمام
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:22 PM IST

مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے مطابق 'غیر منظم سیکٹر کے ہزاروں لوگوں کو تعمیراتی اور زرعی شعبوں میں مزدوروں کے لیے 'نیا کٹ' تقسیم کیا جائے گا۔ جس میں اناج، ماسک، سینی ٹائزر اور دوائی وغیرہ شامل ہیں۔

پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ 'مہاراشٹر یوتھ کانگریس نے پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی 19 جون کو 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے جمعہ سے 'سروس ویک' کا اعلان کیا ہے'۔

مہاراشٹرا یوتھ کانگریس (ایم وائی سی) کے صدر ستیجیت تمبے نے کہا ہے کہ 'ہفتۂ خدمت' کورونا وائرس وبائی امراض سے متاثرہ غریبوں اور مہاجر و غیرمقیم مزدوروں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے مختلف فلاحی سرگرمیاں انجام دی جائے گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایم وائی سی پارٹی کے کارکنان بے روزگار لوگوں کی مدد کریں گے جو شہروں سے دیہی علاقوں میں منتقل ہوکر منریگا کے جاب کارڈز اور روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے'۔

ان کے مطابق 'خون کے عطیہ کیمپز کا انعقاد، درختوں کی شجرکاری مہم اور دیگر فلاحی سرگرمیاں انجام دیں گے'۔

تمبے نے کہا ہے کہ 'کورونا سپاہی جیسے ڈاکٹرز، نرسیز، پیرا میڈیکل عملہ، صفائی ملازمین، پولیس، ضروری سپلائی عملہ اور دیگر یسرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کیا جائے گا'۔

مہاراشٹرا یوتھ کانگریس (ایم وائی سی) کے صدر ستیجیت تمبے کے مطابق 'ریاست میں دیہات اور سٹی وارڈ سے لے کر اسمبلی سطح تک 'ہفتۂ خدمت' منایا جائے گا۔ جس میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کی تعداد شامل ہو گی'۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ 'کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کے کارکنان پورے ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کو 50 لاکھ 'نیا کٹ' بھی تقسیم کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.