ETV Bharat / bharat

خواتین کسانوں کے لئے الگ رجسٹر بنانے کی مانگ - There should be scheme only for women farmer

فکی خواتین تنظیم۔ ایف ایل او نے ملک میں خاتون کسانوں کے لئے الگ رجسٹر بنانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے اسپیشل اسکیمیں بنائی جانی چاہئیں اور الگ سے فوائد کا اعلان کیا جانا چاہئے۔

خواتین کسانوں کے لئے الگ رجسٹر بنانے کی مانگ

author img

By

Published : May 9, 2020, 5:29 PM IST

ہندستانی صنعت اور کامرس فیڈریشن سے منسلک فکی خواتین تنظیم نے ایک رپورٹ ’ہندستانی زراعت میں خواتین کی حصہ داری‘ میں کہا کہ زراعت ملک میں روزگار فراہم کرنے کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ اس میں خواتین کی وسیع پیمانہ پر حصہ داری ہے لیکن فیصلے کے عمل میں ان کا کردار نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خواتین کسانوں کا قومی سطح پر ایک رجسٹر بنایا جانا چاہئے، اس رجسٹر میں ان سے متعلق تمام معلومات اور اعدادو شمار کو شامل کیا جانا چاہئے۔ حکومت کو خواتین کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے الگ سے اسکیمیں بنانی چاہئیں، حکومت کو صرف خواتین کے لئے کچھ خاص فوائد کا اعلان کرنا چاہے جس سے خواتین کو اسی شعبہ میں بااختیار بنانے میں مدد ملے گی اور معیشت میں ان کی فعال شراکت میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.