امریکہ کی جانب سے معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے پیکج دیے جانے کی امید اور گھریلو سطح پر آٹو، آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار گراوٹ سے ابھرتے ہوئے منگل کے روز زبردست اضافے میں رہی جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 585 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 160.65 پوائنٹس مضبوط ہونے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا سنسیکس 585.22 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 38 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 38492.95 پوائنٹس پر اور نفٹی 160.65 پوائنٹس بڑھ کر 11292.45 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹے اور درمیانے کمپنیوں میں خرید کا زور کچھ نرم رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.76 فیصد بڑھ کر 13668.92 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.61 فیصد کے اضافے میں 12917.42 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای کے تمام گروپ اضافے میں رہے جن میں آٹو میں سب سے زیادہ 3.26 فیصد، آئی ٹی میں 2.54 فیصد، ٹیک میں 2.18 فیصد شامل ہے۔
بی ایس ای میں کل 2803 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1341 اضافے میں اور 1306 نقصان میں رہے جبکہ 156 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر ملا جلا رجحان رہا جس میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.71 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.69 فیصد کے اضافے میں رہا جبکہ جرمنی کا ڈیکس 0.42 فیصد، جاپان کا نکئی 0.26 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.21 فیصد کی نقصان میں رہا۔