ETV Bharat / bharat

سینسیکس میں ساڑھے پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ - بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں

بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کے ساتھ کھلی اور کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں بی ایس ای سینسکس 550 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔

سینسیکس میں ساڑے پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:09 PM IST

چاروں طرف فروختگی کے دباؤ میں سینسیکس 110.34 پوائنٹس کی گراوٹ سے33،670.55 پوائنٹس پر کھلا اور 33،208.46 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔

گذشتہ کاروباری دن یہ 33،780.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 53.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 9،919.35 پر کھلا اور 9،814.45 پر کمزور ہو گیا ۔

بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں فروختگی کے سبب سینسیکس پر دباؤ رہا۔ آئی ٹی سی اور ریلائنس انڈسٹریز جیسے بڑی کمپنوں میں گراوٹ سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر فروختگی غالب رہی ۔

جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے خدشے میں دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ کمزور رہا۔ اس سے ملکی بازاروں پر دباؤ بنا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.