گھریلو اسٹاک مارکیٹز (ایچ ایس ایم) میں آج شروع ہی سے سینسیکس میں بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ کاپی فائل کرتے وقت سینسیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کریش ہوا۔
اس کے ساتھ ساتھ نفٹی ففٹی میں بھی بھاری گراوٹ آئی ہے، نفٹی ففٹی 11350 درج کیا گیا ہے۔
ماہرین اقتصادیات نے تجزیہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں عالمی سطح پر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ پڑچکی ہے۔ اسی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی ففٹی میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں تیزی سے انفیکشن پھیل گیا ہے، متعدد ممالک نے طبی سامان کا ذخیرہ اندوز کرنا شروع کردیا اور سرمایہ کاروں نے عالمی کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں خدشات تھے کہ بھارت بڑے پیمانے پر وبا کا مقابلہ کیسے کرے گا۔