راہل جلالی آج دارالحکومت دہلی میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصہ سے بیمار چل رہے تھے۔
راہل جلالی جون 2015 میں ایک برس کے لیے پریس کلب آف انڈیا کے صدر منتخب کیے گئے تھے۔
مشہور میڈیا ادارے آئی آئی ایم سی کے سابق ڈاریکٹر جنرل کے جی سریش نے راہل جلالی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا ہے اور انھیں تعزیت پیش کی۔
کے جی سریش نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: 'یقین نہیں ہو رہا ہے۔ جسے میں نے ہمیشہ چیف سمجھا۔ آئی ائی ایم سی ڈاریکٹر کے جنرل کے عہدے کے دوران انہوں نے ہمیشہ ایک عظیم ستون کی مدد کی۔ راہل جلالی ایک شریف آدمی اور ایک عظیم انسان تھے۔'
راہل جلالی کی انتقال کی خبر عام ہوتے ہی سوشل میڈیا تعزیتی پیغامات پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔