ETV Bharat / bharat

'گاندھی جی کے نظریات پر چلتے تو ’خود کفیل بھارت‘ کی ضرورت نہیں ہوتی'

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 8:01 PM IST

نریندر مودی نے کہا کہ 2 اکتوبر ہم سب کے لئے ایک مقدس اور تحریک حاصل کرنے کا دن ہوتا ہے۔ یہ- دن مادر وطن کے دو سپوتوں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو یاد کرنے کا دن ہے۔

man ki baat
man ki baat

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بابائے قوم کے نظریات پر چلے ہوتے تو آج ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مسٹر مودی نے کہا '2 اکتوبر ہم سب کے لئے ایک مقدس اور تحریک حاصل کرنے کا دن ہوتا ہے۔ یہ دن مادر وطن کے دو سپوتوں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو یاد کرنے کا دن ہے'۔

انہوں نے کہا ’’قابل احترام باپو کے افکار اور نظریات آج پہلے سے زیادہ اہم ہیں۔ مہاتما گاندھی کی جو معاشی فکر تھی، اگر اس جذبے کے ساتھ چلے ہوتے، اسے سمجھا گیا ہوتا، اس راستے پر چلا گیا ہوتا تو آج آتم نربھر ابھاین کی ضرورت نہیں ہوتی'۔

وزیر اعظم نے کہا 'گاندھی جی کی معاشی فکر میں بھارت کی رگ رگ میں سمجھ تھی، بھارت کی خوشبو تھی۔ قابل احترام باپو کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارا ہر عمل ایسا ہونا چاہئے تاکہ غریب سے غریب شخص کی فلاح ہو۔ انہوں نے کہا کہ شاستری کی زندگی ہمیں عاجزی اور سادگی کا پیغام دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.