ETV Bharat / bharat

'ملک میں سینکٹروں شاہین باغ ہیں' - شاہین باغ

سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ 'صرف مسلمان ہی سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ارے مودی جی میرا نام سیتا رام ہے اور میں مسلمان نہیں ہوں، لیکن میں بھی سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کر رہا ہوں، کیونکہ یہ میرے ملک کے خلاف ہے'۔

سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 11:17 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:02 AM IST

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک شاہین باغ نہیں بلکہ سینکٹروں شاہین باغ پیدا ہو چُکے ہیں۔

بتا دیں کہ گزشتہ روز دہلی کے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ای وی ایم کا بٹن اتنی زرو سے دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے۔

سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری

امت شاہ کے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سیتا رام یچوری نے کہا کہ ' امت شاہ صاحب ایک بات سمجھ لو، ملک میں ایک شاہین باغ نہیں بلکہ سینکٹروں شاہین باغ پیدا ہو چُکے ہیں اور پورے ملک میں اسی طرح کے احتجاج ہو رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس احتجاج کو روکنا ہے سی اے اے کو واپس لینا اور این پی آر، این آر سی کو بند کرنا ہوگا۔ سیتا رام یچوری نے کہا کہ 'سی اے اے ملک کے آئین کے خلاف ہے اور ملک کی آزادی کے لیے جن لوگوں نے قربانی دی ہے ان کے خلاف ہے، اسی وجہ سے ہم اس کی مخالفت میں ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے خلاف اس لیے ہیں کہ سرکار کو اس کے ذریعے پھوٹ ڈالنے کے علاوہ کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کیرالہ اسمبلی نے قرارداد پاس کیا ہے کہ ریاست میں سی اے اے اور این پی آر، این آر سی لاگو نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ ایک ماہ سے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرے جاری ہیں، سی پی آئی (ایم) کے رہنما سیتارام یچوری بھی اتوار کی دیر رات شاہین باغ پہنچ گئے تھے اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ گزشتہ روز دہلی کے بابر پور اسمبلی حلقے میں انتخابی ریلی کررہے تھے اسی دوران انہوں نے شاہین باغ میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کا 'بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن یہاں بابرپور میں دبے، کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے'۔

اس سے قبل بھی شاہ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.