ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد میں چارمینار کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔
ایودھیا معاملے کے پیش نظر پرانے شہر میں چار مینار اور مکہ مسجد کے اطراف و اکناف دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور سیکیورٹی انتظامات کے مد نظر نیم فوجی دستے تعینات کی گئی ہے۔
حیدرآباد میں فی الحال حالات معمول پر ہیں عوام معمول کے مطابق اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
موقع کی نزاکت کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔