انہوں نے کہا کہ یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ایس سی ایس ٹی رکن پارلیمان کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف میں استعفیٰ پیش کریں۔
کیونکہ بھارت کے آئین نے انہیں اس لائق بنایا کہ وہ پارلیمنٹ میں نمائندگی کر سکیں، آج اسی بھارت کے آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ شعیب خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر بھارت کا دستور ختم ہوگیا تو اس کے ساتھ ایس سی ایس ٹی بھی ختم ہوجائیں گے۔
انہیں زندہ لاشیں بنادیا جائے گا اور وہ پانچ ہزار سال پیچھے چلے جائیں گے۔ انہوں نے ایس سی ایس ٹی سے سوال کیا کہ کیا وہ ایسا چاہتے ہیں۔
شعیب خان نے ایس سی ایس ٹی ایم پیز سے کہا کہ جو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں وہ بی جے پی ساتھ دینے کے بجائے استعفیٰ دیں کیونکہ اسی دستور کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔