ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: مریضوں کے علاج کے معاملے پر مرکز سے جواب طلب

کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے نجی اسپتالوں سے ضرورت سے زیادہ وصولی جانے والی فیس پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک عرضی پر کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا ہے۔

supreme court
supreme court
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:54 PM IST

سپرم کورٹ میں یہ عرضی ابھیشیک گوئنکا نے دائر کی تھی، ابھیشیک نے عرضی میں لکھا تھا کہ نجی ہسپتال کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ان سے ضرورت سے زیادہ فیس وصول رہے ہیں۔

جس کے بعد جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس وی رام سبرامنیم پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے وصول کی جانے والی فیس میں اضافے کے مطالبے کے بارے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

درخواست گزار گوئنکا نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ نجی ہسپتال بہت زیادہ فیس وصول کر رہے ہیں۔ درخواست میں انشورنس کمپنیوں کے ذریعہ میڈیکل دعوے کا بھی مقررہ وقت طے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ انشورنس سے علاج و معالجے کی سہولیات میں توسیع کی جانی چاہئے۔

کورٹ کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اس معاملے پر حکومت سے ہدایات حاصل کریں اور اس کے بعد اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہوگی۔

سی جے آئی ایس اے بوبڈے کے زیر قیادت بینچ کے ذریعہ بھی اسی طرح کی درخواست کی سماعت اگلے ہفتے ہونے والی ہے جہاں انہوں نے مرکز سے یہ سوال پوچھا تھا کہ کیا مفت زمین پر بنائے گئے ہسپتال کووڈ 19 کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم مرکز نے اپنے حلف نامے میں دعوی کیا ہے کہ حکومت نجی ہسپتالوں کو ایسی ہدایت جاری نہیں کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.