سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر ڈی کے شیو کمار کی ضمانت منظور کئے جانے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی اپیل مسترد کر دی اور اپنے فیصلے کو بغیر پڑھے اس کا کچھ حصہ کاپی پیسٹ کرنے کے لیے اس کی سخت سرزنش کی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے شیو کمار کو گزشتہ 23 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف ای ڈی نے عدالت میں اپیل کی ہے۔
جسٹس روہگٹن فلی نریمن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی ڈویژن بینچ نے ای ڈی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی ملک کے شہریوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کر سکتی۔
عدالت نے ای ڈی کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حکام کو عدالت کے فیصلوں کو پڑھنے کے لیے کہیں۔
جسٹس نریمن نے سخت لہجے میں کہا کہ ہمارے فیصلوں کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا، یہ ملک کے شہریوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے۔'
جسٹس نریمن نے کہا، 'آپ ڈی کے شیو کمار معاملے میں پی چدمبرم والی دلیلیں پیش کر رہے ہیں، جو مکمل طور کاپی پیسٹ ہے اور اس میں تبدیلی بھی نہیں کی گئی ہے'۔
عدالت عظمی نے ایف آئی آر مسترد کئے جانے سے متعلق ڈی کے شیو کمار کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔