ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کا آندھرا پردیش ایس ای سی کو نوٹس جاری

آندھرا پردیش کے ریاستی الیکشن کمشنر کی میعاد میں کمی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔

sc issues notice to andhra pradesh sec over govt plea against hc decision on tenure curtailment
سپریم کورٹ کا آندھرا پردیش ایس ای سی کو نوٹس جاری
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 3:35 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس اے بوپنہ اور ہری شکیش رائے پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے آندھرا پردیش کے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

آندھراپردیش ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی الیکشن کمشنر کی مدت کم کرنے کے آرڈیننس کو ختم کرنے کے آرڈر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران نوٹس جاری کی گئی۔

بتادیں کہ آندھرا پردیش حکومت نے ہائی کورٹ کے ایس ای سی کی مدت ملازمت کو پانچ سے تین سال تک کم کرنے کے آرڈیننس کو مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو ہائی کورٹ نے وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کے ذریعہ 10 اپریل کو نافذ آرڈیننس کو ختم کردیا تھا۔

ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ جج وی کناگ راج کو نیا ایس ای سی مقرر کرنے کے ایک سرکاری آرڈر کو بھی ختم کردیا تھا اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ نمماگڈا رمیش کمار کو ریاستی پول پینل کا چیف مقرر کیا تھا۔

جس کے بعد مدراس ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج جسٹس وی کناگراج نے 11 اپریل کو رمیش کمار کی جگہ ایس ای سی کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.