سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں انتہائی فکر مند ہے کہ جیلوں میں ہجوم زیادہ ہے، کورٹ نے کہا کہ 'ہم جاننا چاہتے ہیں کہ جیلوں میں موجودہ صورتحال کیا ہے'۔
واضح رہے کہ وبائی مرض کورونا کے متاثرین کی تعداد 117 ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو، جبکہ دنیا بھر میں اس وبائی مرض کے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہے اور تقریبا ساڑھے چھ ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 70 ہزار افراد کو اس بیماری سے نجات بھی مل چکی ہے، دنیا بھر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔