عدالت عظمیٰ نے ٹیلی کام کمپنیوں کو اے جی آر بقایہ ادا کرنے کے لیے 10 سال کا وقت دیا ہے۔ مالی بحران کا سامنا کررہی مواصلاتی کمپنیو ں کے لیے یہ ایک بڑی راحت مانی جارہی ہے۔
سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ 31 مارچ 2021 تک ٹیلی کام کمپنیاں اپنے کل بقایہ کا 10 فیصدی ادا کریں گی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ وقت بڑاھا رہے ہیں۔ اے جی آر بقایہ ادا کرنے کے لیے دس سال کا وقت دیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے قومی کمپنی قانون (NCLT ) کو یہ فیصلہ کرنے کو کہا ہے کہ دیوالیہ کے دوریان کیا اسپکٹرم فروخت کیا جاسکتا ہے؟