ETV Bharat / bharat

'حریت نے پہلی بار وزیر داخلہ کے دورے پر بند کی کال نہیں دی'

author img

By

Published : Jun 29, 2019, 1:09 PM IST

جموں و کشمیر کے گورنرستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ حریت جو کل تک کسی کے لیے دروازہ ہی نہیں کھولتی تھی، آج خود ہی بات چیت کی پیشکش کررہی ہے۔

satyapal-malik-says-kashmir-ground-reality-has-changed-completely

گورنرستیہ پال ملک کا کہنا تھا :'گزشتہ 30 برسوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حریت نے مرکزی وزیر داخلہ کے دورۂ کشمیر پر بند کی کال نہیں دی'۔

گورنر موصوف نے گزشتہ روز خطہ لداخ کے لیہہ میں میڈیا کو بتایا: '30 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حریت نے بند کی کال نہیں دی، جبکہ کوئی بھی وزیر داخلہ یا وزیر اعظم یہاں آتا تھا تو وہ بند کی کال دیتے تھے، حریت جو کسی کے لیے دروازے نہیں کھولتی تھی آج خود بات چیت کی پیش کش کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر حالات ایسے ہیں کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا: 'زمینی سطح پر اتنی تبدیلی آئی ہے کہ میں آپ کو اپنے فون میں دکھا سکتا ہوں کہ برہان وانی کے گاؤں میں ذاکر موسیٰ کے باپ پنچایت میں آیا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں پتھر بازی اور جنگجوؤں کی صفوں میں نئی بھرتی تقریباً بند ہوگئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.