46 سالہ قانون ساز سنجیو بالیان نے ریاستی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔
ضلع مُظفر نگر کے گاؤں کُتبی سے تعلق رکھنے والے سنجیو بلیان ستمبر 2013 میں ہونے والے فسادات کے دوران مہا پنچایت کا حصہ تھے۔
سنجیو بالیان نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اُن کا فسادات سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اُنہیں پھنسایا جارہا ہے۔
بی جے پی کے امیدوار کے طور پر 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اںہوں نے مُظفر نگر پارلیمانی حلقے سے بی ایس پی کے قادر رانا کو چار لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ 2019 عام انتخابات میں بھی بالیان نے راشٹریہ دل کے اجیت سنگھ کو 6500 ووٹوں سے شکست دی۔