جنوبی بھارت کی فلمی و ٹی وی اسٹار ثنا مقبول کے چہرے پر کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد انہیں سرجری کرانی پڑی۔ علاج کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کی اور اپنی صحت کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ' جو ساری زندگی جانوروں سے پیار کرتی تھی' اب وہ ان سے نفرت کرے گی۔
اداکارہ کے لئے یہ حادثہ کسی بڑے حادثے سے کم نہیں ہے کیونکہ ایک اداکار یا اداکارہ کے لیے اس کا چہرہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ بھی لکھا کہ'میں بہت جلد صحتییاب ہو جاؤں گی، میں کہیں غائب نہیں ہوں بلکہ اپنا علاج کرا رہی تھی۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بحیثیت ایک اداکار یا اداکارہ چہرہ بہت اہم ہوتا ہے، کتے کے کاٹنے کی وجہ سے مجھے سرجری کرانی پڑی ہے۔
ایک ایسی لڑکی جو ہمیشہ جانوروں سے محبت کرتی تھی اب زندگی بھر اس سے نفرت ہوگی۔
آپ کو بتا دیں کہ ثنا کو'اس پیار کوئی کیا نام دوں' ، 'وش' اور 'عادت سے مجبور' جیسے ہٹ سیریل میں مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔