مرکزی وزیر ریلوے نے کہا کہ 'سمجھوتہ ایکسپریس دہلی اور اطاری کے درمیان شیڈول کے مطابق برابر چلے گی'۔
انہوں نے کہا کہ ' ہمیں سمجھوتہ ایکسپریس کے روکے جانے سے متعلق پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں'۔
سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان میں لاہور اور بھارت میں دہلی کے درمیان ہفتے میں دو مرتبہ چلائی جاتی ہے۔ اس ٹرین میں چھ سلیپر کوچز اور ایک اے سی تھری ٹائیر کوچ ہوتا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی خدمات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔