اناؤ کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ ’چونکہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی پاکستان کے مسلمانوں سے زیادہ ہے، اسی لیے ملک میں مسلمانوں کے اقلیتی موقف کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے‘۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو ہندوؤں کے چھوٹے بھائی تصور کریں‘۔
ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کےلیے پارلیمنٹ میں جلد ہی ایک بل پیش کیا جائے گا اور جن کے دو سے زائد بچے ہوں گے ان کے انتخاب لڑنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
بی جے پی کے رہنما نے زرعی قوانین کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کانگریس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کو رام مندر کی طرح زرعی قوانین کے خلاف بھی سپریم کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے، اس کے بجائے کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے‘۔