سکھوئی30 کو بھارتی فضائیہ کے تھنجاور ایئر اسٹیشن کے 222 ٹائیگر شارکس دستہ میں شامل کیا گیا ہے، اس جنگی طیارے کی فضائیہ میں شمولیت کے بعد بھارتی فوج کی طاقت میں اضافی ہوگا۔
واضح رہے کہ برہموس سے لیس سکھوئی ایم کے آئی ایک جنگی مشق کا طیارہ ہے، اس جنگی طیارے کے ایئر اسٹیشن میں شامل کئے جانے کے دوران چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راؤت بھی موجود تھے۔
سکھوئی 30 کو جنوبی بھارت کے کوئمبتور میں واقع سولور ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا، جنوبی ایئر کمان میں سکھوئی 30 دستے شامل کرنے والا تھنجاور تیسرا ایئر اسٹیشن بن گیا ہے۔
سکھوئی 30کے شامل کئے جانے سے قبل بھارت نے اڑیسہ ساحل کے پاس درمیانہ دوری اور فضا سے فضا میں مار کرنے والی میزائل (بی وی آر اے اے ایم) 'ایسٹرا' کے پانچ کامیاب ٹیسٹ کئے تھے۔