بدھ کے روزسپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)سے ان کی صحت سے متعلق چار ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
جسٹس ایس اے بوبڑے ،جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس کرشن مراری نے آج سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔
بینچ نے ایمس کے ڈائریکٹر کو ڈاکٹروں کا ایک میڈیکل بورڈ بنانے کو کہا ہے۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانچ رپورٹ چارہفتے کے اندر داخل کرنے کا حکم دیا۔
18دسمبر کو دہلی ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے 2013کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے سابق رکن پارلیمان کو 1984کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
'سجن کمار کی صحت پر چار ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے' - sajjan kumar health report shold be submitted in four weeks
1984کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تہاڑ جیل میں بند کانگریس کے سابق رکن پارلیمان سجن کمار کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔