ETV Bharat / bharat

اسلم مرزا کو ترجمہ میں ساہتیہ اکیڈمی 2019 کا ایوارڈ

ساہتیہ اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر چندرشیکھر کمبار کی صدارت میں آج ساہتیہ اکیڈمی کی مجلس انتظامیہ کی میٹنگ ہوئی جس میں 23 ہندستانی زبانوں کے ساہتیہ اکیڈمی ترجمہ ایوارڈ 2019 کے لیے کتابوں کے انتخاب کو منظوری دی گئی۔

اسلم مرزا کو ترجمہ میں ساہتیہ اکیڈمی 2019 کا ایوارڈ
اسلم مرزا کو ترجمہ میں ساہتیہ اکیڈمی 2019 کا ایوارڈ
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 2:53 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:41 AM IST

اردو میں ترجمہ کے لیے ممتاز مترجم اسلم مرزا کو ان کے بہترین ترجمہ مور پنکھکے لیے منتخب کیا گیا جو پرشانت اسنارے کی مراٹھی شعری مجموعہ میچ ماجھا مور کا اردو ترجمہ ہے۔

اسلم مرزا کا تعلق اورنگ آباد ، مہاراشٹر سے ہے۔ اب تک ان کی تیرہ کتابیں منظر عام پرآچکی ہیں جن میں آئینہ معنی نما ، گیلے پتوں کی مسکان (شعری مجموعہ) ہم جزیروں میں رہتے ہیں (ترجمہ) ، لکنت (ترجمہ) عطر گل مہتاب ، گل دستہی خوش باش ، سلاطین دکن کے عہد میں شادیاں ، پیاری انو (ترجمہ) اور مورک کے پنکھ (ترجمہ) اہم ہیں۔

اسلم مرزا کو ترجمہ میں ساہتیہ اکیڈمی 2019 کا ایوارڈ
اسلم مرزا کو ترجمہ میں ساہتیہ اکیڈمی 2019 کا ایوارڈ

اسلم مرزا نے متعدد سمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کی ہے اور اپنے مقالے پیش کیے ہیں۔ انھیں ولی دکنی نیشنل ایوارڈ ، لٹریری پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ ، ڈاکٹر عصمت جاوید لٹریری ایوارڈ وغیرہ سے نوازا جاچکا ہے۔

دیگر انعام یافتہ مترجمین میں تپن بندوپادھیائے (بنگالی)، سوسان ڈینیل (انگریزی)، آلوک گپتا (ہندی)، رتن لال جوہر (کشمیری)، سیئی پرانجپے (مراٹھی)، پریم پرکاش (پنجابی)، ڈھولن راہی (سندھی)، پی ستیہ وتی (تیلگو) وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ کنڑ میں ایوارڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ساہتیہ اکیڈمی ہر سال 24 زبانوں کے مترجمین کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ پچاس ہزار روپے نقد اور توصیف نامے پر مشتمل ہے۔ اس سال کے ایوارڈ کے لیے 1 جنوری 2013 سے 31 دسمبر 2017 کے وران شائع تراجم پر غور کیا گیا۔ یہ انعامات سال رواں کے دوران ساہتیہ اکیڈمی کی ایک تقریب میں دیے جائیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.