ریاست اترپردیش کے سہارنپور دیوبند نانوتا کے علاقے میں فلائنگ اسکوائڈ ٹیم نے بدھ کے روز گھلولی چیک پوسٹ پر کئی گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران ٹیم نیڈو مختلف گاڑیوں سے 4 لاکھ روپے برآمد کیے۔
اس دوران ٹیم نے دلی سے سہارنپور جارہے درگاہ پرساد کی کار سے دو لاکھ روپے برآمد کیے۔
انہوں نے ٹیم کے سامنے روپیوں کے بارے میں کہا کہ ان روپیوں کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ۔
ٹیم نے انہیں 30000 روپے واپس کرتے ہوئے روپے کے لین دین کے دستاویز جمع کرانے کو کہا۔ وہی ہریانہ کے فریدآباد کے رہنے والے ستیش کمار کی گاڑی سے بھی دو لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
نتیش کمار نے بتایا کی وہ مصوری گھومنے جا رہے ہیں لیکن ٹیم نے ان کی بات نہیں مانی اور الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت طے کیے گئے روپیوں سے زیادہ لے کر جانے پر کارروائی کی بات کہی۔
ٹیم نے کار سوار لوگوں کو دو لاکھ روپے میں سے اڑتیس ہزار روپے واپس کرتے ہوئے باقی روپے لینے کے لیے تمام ضروری دستاویز جمع کرانے کو کہا ہے۔