گلبرگہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے لیےسفر آخرت تنظیم کی جانب سے تدفین کی خدمات پر تہنیتی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے سے ہر کوئی افراد خوف زدہ ہے۔ ایسے حالات میں کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات کے لئے خود انکے رشتے دار چھونے یا قریب آنے تک سےگھبرا رہے ہیں۔
موجودہ حالات میں گلبرگہ شہر سفر آخرت کی تنظیم پوری زمہ داری سے کوویڈ19 سے ہلاک ہو نے والوں کے لئے تدفین کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلبرگہ شہر میں اس تنظیم کی ستائش کر تے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع سفر آخرت کے صدر الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش نے کہا کہ وہ گلبرگہ میں 45 سالوں سے اپنی ذاتی رقم سے تدفین کا کا م کر رہے ہیں اور پچھلے 5 مہینوں سے کورونا وائرس سے ہلاک ہو نے کی تدفین کی جارہی ہے۔ انکی خدمات پر گلبرگہ شہر کے عوام کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔
الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش نے اس کا کام آگئے بڑھانے کے لئے انہوں نے اس کام کو سفر آخرت کا نام دیا ہے۔ انکی تنظیم کو خود عوام نے ہی سفر آخرت کا نام دیا ہے۔ آج گلبرگہ شہر اس تنظیم کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ممبروں کو تہنیت پیش کی گئی۔