ETV Bharat / bharat

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی عدالت میں وکیل پر چیخ و پکار - ممبئی عدالت

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد پہلی بار عدالت میں حاضر ہوئیں۔ عدالت نے ہفتہ میں ایک بار پرگیہ کو عدالت میں حاضر ہونے کو لازمی قرار دیا ہے۔

Sadhvi Pragya Singh Thakur
author img

By

Published : Jun 8, 2019, 12:37 AM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکر ممبئی عدالت میں 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کے مقدمہ کے سلسلے میں حاضر ہوئیں جس میں وہ ملزم نمبر ایک ہے۔ دو بار سادھوی بیماری کا بہانا بنا کر عدالت سے غیر حاضر رہیں جس کے بعد عدالت نے ان کے غیر حاضر رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سادھوی پرگیہ نے بم دھماکے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور اپنے وکیل پر خراب کرسی اور دھول کی شکایت کرتے ہوئے چیخ و پکار کی۔این آئی اے عدالت نے پرگیہ ٹھاکر سے سوال کیا کہ 116 گواہوں پر جرح کی گئی اور یہ ثابت ہوگیا کہ دھماکہ ہوا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں پوچھ رہے ہیں کہ دھماکہ کس نے کیا ، کیا آپ جانتی ہیں کہ 29 ستمبر 2008 کو دھماکہ ہوا تھا اس پر پرگیہ ٹھاکر نے کہا میں نہیں جانتی۔

یہ پرگیہ ٹھاکر کی پہلی حاضری تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرگیہ کو عدالت میں ہر ہفتہ لازمی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔ جیسے ہی جج وی ایس پڈالکر کمرہ عدالت سے گئے پرگیہ ٹھاکر اپنے وکیل پر پھٹ پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کرسی ٹوٹی ہوئی اور گرد آلود تھی۔

پرگیہ کا کہنا تھا کہ اسے پھانسی دے دی جائے لیکن اسے بیٹھنے کے لئے عدالت میں ایک مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ 49 سالہ سادھوی کو منگل کی رات بھوپال ہسپتال میں ڈائیریا اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا ، وہ عدالت میں گیروے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس حاضر ہوئی۔

سادھوی نے کہا کہ میں ایک رکن پارلیمنٹ ہوں اور میں یہ نکتہ اٹھاوں گی کہ ملزم کو بیٹھنے کے لئے انسانی بنیادوں پر جگہ دی جانی چاہئے ۔ جواب میں این آئی اے کے وکیل اویناش رسل نے کہا کہ ملزم کے لئے کوئی مخصوص انتظامات نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سادھوی کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں اگر وہ کرسی آرام دہ نہیں تھی تو انہیں پہلے بتانا چاہئے تھا جج رحم دل تھے اور انہیں بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہونے کی آزادی دیتے۔

انہیں عدالت میں کل حاضر ہونا تھا لیکن ان کے وکیل نے درخواست کی کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ایک وہیل چیر پر تھی لیکن بعد میں انہیں ایک عوامی تقریب میں بھی دیکھا گیا۔

قبل ازیں عدالت نے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کردیا اور وارننگ دی کہ اگر بی جے پی لیڈر آج حاضر نہیں ہوئی تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پرگیہ ٹھاکر کو 2008 میں مہاراشٹرا کے مالیہ گاؤں میں ہوئے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں 6 لوگ ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سادھوی پر کئی دفعات جن میں غیر قانونی سرگرمیاں ، ہتھیار اور دھماکو آلات کے تحت دفعات درج ہیں۔

این آئی اے نے مکوکا کے سخت دفعات کو ہٹادیا لیکن غیر قانونی سرگرمیوں کی دفعہ کو برقرار رکھا۔ پرگیہ اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہے اور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے والد نے ان کے انتخابات لڑنے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.