انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے قوانین کو عمل میں لانے کے لیے سیاست میں قدم رکھا اور یہ تب ممکن ہے جب لوگ ووٹ دے کر انہیں جتائیں گے'۔
سادھوی پرگیا سنگھ نے ان باتوں کا اظہار ایک ریلی میں کیا جہاں ان کے ساتھ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
سادھوی پرگیا سنگھ مالیگاوں بم دھماکے کی ملزمہ ہیں اور آج کل اپنے متنازعہ بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
بی جے پی نے سادھوی کو بھوپال میں دگ وجے سنگھ کے خلاف کھڑا کیا ہے۔